Wednesday, 23 December 2015
اسسٹنٹ کمشنر سیگرٹ نوش نکلاوسیم خان کی بو کھلاہٹ عروج پر پہنچ گئیں اختیارات سے تجاوز
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کی بوکھلاہٹ عروج پر پہنچ گئی ،سیل کی گئی سلنڈر دکانیں ،کلینک اور بیکرز بغیر کسی عدالتی اور ضروری کارروائی کے راتوں رات ڈی سیل کر دی گئیں ۔حکام سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان نے تلہ گنگ میں تعینات ہوتے ہی بغیر کسی کو وارننگ دیئے متعدد بیکرز ،سلنڈر دکانیں،ہوٹلز سیل کر دیئے ۔تاہم جب اے سی کو احساس ہوا یہ اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو راتوں رات ٹی ایم اے اہلکاروں کی ذریعے سیل شدہ دکانوں کی سیلیں کھول دی گئیں ۔عوامی حلقوں نے بوکھلاہٹ کے شکار اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کے اختیارات سے تجاوز پر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Unknown
Author & Editor
Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet nostrum imperdiet appellantur appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment