Wednesday, 23 December 2015
0
اسسٹنٹ کمشنر سیگرٹ نوش نکلاوسیم خان کی بو کھلاہٹ عروج پر پہنچ گئیں اختیارات سے تجاوز
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کی بوکھلاہٹ عروج پر پہنچ گئی ،سیل کی گئی سلنڈر دکانیں ،کلینک اور بیکرز بغیر کسی عدالتی اور ضروری کارروائی کے راتوں رات ڈی سیل کر دی گئیں ۔حکام سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان نے تلہ گنگ میں تعینات ہوتے ہی بغیر کسی کو وارننگ دیئے متعدد بیکرز ،سلنڈر دکانیں،ہوٹلز سیل کر دیئے ۔تاہم جب اے سی کو احساس ہوا یہ اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو راتوں رات ٹی ایم اے اہلکاروں کی ذریعے سیل شدہ دکانوں کی سیلیں کھول دی گئیں ۔عوامی حلقوں نے بوکھلاہٹ کے شکار اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کے اختیارات سے تجاوز پر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0
اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کیخلاف سخت تادیبی کے حکام کو چوبیس گھنٹے کی مہلت صحافیوں سول سوسائٹی اور شہریوں نے الٹی میٹم دے دیا گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) سینئرصحافی چودھری غلام ربانی کیخلاف جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کو فوراً خارج کر کے اسسٹنٹ کمشنر و ٹی ایم او تلہ گنگ کیخلاف سخت تادیبی کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائر وسیع کر دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں ،سول سو سائٹی کے ہنگامی اجلاس سے مقررین نے دوران خطاب کیا ۔صحافی ڈاکٹر علی حسنین نقوی،قاضی عبدالقادر ،زاہد اعوان ،محبوب حسین جراح،لاوہ سے قیصر سعید ،ممتاز قانون دان ملک عامر ایڈووکیٹ ،ملک محمد اسماعیل ایڈووکیٹ اسلام آبادوغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کا رویہ تکبرانہ،غرور والا ہے ۔غریب ریڑھی بانو کو وارننگ اور متبادل جگہ فراہم کئے بغیر ریڑھیاں ضبط کر لی گئیں ۔اور دو سو کے قریب غریب لوگ کو بے روزگار کر دیا گیا ۔اس پر جب اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف آواز اُٹھائی گئی تو وہ طیش میں آگیا اور صحافیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔اُنہوں نے کہا کہ سابق اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن کیخلاف نیب میں کیس چل رہے ہیں ۔تبادلہ ہونے کے کئی روز گزرنے کے باوجود وہ نئے اے سی کے ساتھ مل کر شہریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ۔اجلاس کے شرکاء نے ایک قرار داد کے ذریعے چیف سیکرٹری پنجاب ،ہوم سیکرٹری،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او چکوال سے اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کیا بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
0
جھوٹی من گھڑت فرضی اور قابل یقینی FIRسیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کیخلاف احتجاج دور دور تک پھیل گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) صحافیوں کے آفس اور ملحقہ الکرم کلینک کو تمام تر دستاویزات کے باجود سیل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی ہدایت پر ٹی ایم او کی مدعیت میں سینئر صحافی چودھری غلام ربانی اور آٹھ نا معلوم کیخلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ الکرم بلڈنگ میں گھس آیا ۔جہاں اُنہوں نے نہ صرف صحافیوں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ ساتھ ملحقہ الکرم کلینک کو بغیر دستاویزات دیکھے سیل کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران صحافیوں کے موقع پر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں سے رفو چکر ہو گیا ۔بعد ازاں رات گئے ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی کی مدعیت میں صحافی چودھری غلام ربانی اور دیگر آٹھ نا معلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 186/506/2کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اُس کو سیل کر دیا ۔ادھر تلہ گنگ پریس کلب ،الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن ،تحصیل پریس کلب تلہ گنگ ،لاوہ پریس کلب تلہ گنگ ،ریجنل یونین آف جرنلسٹ ضلع چکوال کے ہنگامی اجلاس الگ الگ منعقد ہوئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے صحافی کے دفتر پر غیر قانونی چھاپے اور کلینک کو سیل کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی ۔تلہ گنگ پریس کلب و الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن نے منگل کے روز دو بجے دن جی پی او چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کو اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے24گھنٹوں کی مہلت دی ۔
0
ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی نظر سے پہلی سیڑھی سے آغاز کیا جائے آخری سیڑھی بعد میں۔
اسسٹنٹ کمشنرتلہ گنگ وسیم خان بڑے معزز اور احترام کے ساتھ کچھ گزارشات لکھ رہا ہوں امید ہے غور کریں گے ورنہ غور کرناقلم کے ذرائعے آتا ہے میں کم و بیش چار سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے چکوال اٹک میں کام کر رہا ہوں الحمدوللہ میں نے اس دوران جو کچھ دیکھا وہ میں بیان نہیں کر سکتا آپ کو چاہئے تھا کہ تلہ گنگ کا راؤنڈ کرتے اور نا جائز تجاوزات کے علاوہ دیگر مسائل واپڈا ،ٹی ایم اے ،محکمہ مال ،محکمہ ٹیلی فون ،محکمہ تعلیم اور دیگر ذمہ دار افسران سے پو چھتے کہ تلہ گنگ میں نا جائز تجاوزات یا دیگر مسائل تین سالوں سے زائد کیوں بڑھے جوا ب دہ تو وہ تھے مگر آپ نے بغیر پیشگی بغیر اطلاع اور بغیر وارنگ غریب ریڑی بانوں اور اخبار فروشوں جن کو ایک اخبار سے مبلغ ایک روپے بیس پیسے کمیشن ملتا ہے اٹھوا دئیے کم از کم پہلے وارنگ تو دے دیتے اور ٹی ایم اے اور ان کے اہلکار حرام کی تنخواہیں کھاتے رہے اب ان کو مہرہ بنا کر اور ان کو اور پولیس کو مہرہ بنا کر غیر قانونی اور غیر آئینی جو کام کر رہے ہیں میری نظر سے انتہائی غلط ہے ٹی ایم اے یا دیگر اہلکار وں کے سربراہ کے ساتھ یاری دوستی کچھ پرانی تو نہیں یا اپنی سیفٹی کے لئے ان کو استعمال کر رہے ہو آج میں نے جس قدر آپ کے خلاف تلہ گنگ ،کلر کہار ،لاوہ ،چکوال اور دیگر کئی مقامات پر مظاہرے اور احتجاج دیکھنے کو ملے تو سب کا یہ خیال تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے پیشگی کی اطلاع کرتا وارنگ دیتا تاکہ وہ اپنا مبادل بندوبست کر لیتے آپ تو زرداری سے بھی دو قدم آگے نکل گئے صحافت کو بھی قابو کر نے کیلئے اور اپنے تابع لانے کیلئے جس نے آپ کو مشورہ دیا وہ آپ کا خیر خواہ نہیں آپ نے ایک آن لائن نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی کو نہیں بخشوں گا میری اطلاعات کے مطابق کسی وڈیرے ہاتھ کیوں نہیں ڈالا ۔۔؟ آپ تلہ گنگ کے علاقہ ملتان خور د بھی تشریف لے گئے ملتان خورد اور ٹمن میں بھی ناجائز تجاوزات موجود ہیں کیوں کہ یہ سرداروں اور وڈیروں کا شہر ہے برحال آپ کو مشورہ یہ ہے قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داری نبھائیں آخری سیڑھی پر نہ چڑھیں پہلی سیڑھی سے آغاز کریں جو تلہ گنگ کہ ادارے کے سربراہ زمہ دارتھے اور ان کے پیچھے سیاست دانوں کا بھی ہاتھ تھا۔حیرت اس بات کی ہے ٹی ایم اے تلہ گنگ امیر شاہ حمدانی کس منہ کے ساتھ آپ کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ تلہ گنگ کو اجھاڑنے والے شخص کو ساتھ ملا رکھا ہے بر حال کام اچھا کر رہے ہیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کریں کسی غریب کو تنگ نہ کیا جائے بڑوں اور سرکاری اداروں کے سر
براہوں پر ہاتھ ڈالا جائے یہ آپ کی دلیری ہو گی ورنہ بے ایمانی اب تک اینا ہی۔اللہ حافظ
براہوں پر ہاتھ ڈالا جائے یہ آپ کی دلیری ہو گی ورنہ بے ایمانی اب تک اینا ہی۔اللہ حافظ
Subscribe to:
Posts (Atom)