How To Create Responsive Blogger Templates.

Video of the Day

Wednesday, 23 December 2015

جھوٹی من گھڑت فرضی اور قابل یقینی FIRسیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کیخلاف احتجاج دور دور تک پھیل گیا

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) صحافیوں کے آفس اور ملحقہ الکرم کلینک کو تمام تر دستاویزات کے باجود سیل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی ہدایت پر ٹی ایم او کی مدعیت میں سینئر صحافی چودھری غلام ربانی اور آٹھ نا معلوم کیخلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ الکرم بلڈنگ میں گھس آیا ۔جہاں اُنہوں نے نہ صرف صحافیوں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ ساتھ ملحقہ الکرم کلینک کو بغیر دستاویزات دیکھے سیل کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران صحافیوں کے موقع پر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں سے رفو چکر ہو گیا ۔بعد ازاں رات گئے ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی کی مدعیت میں صحافی چودھری غلام ربانی اور دیگر آٹھ نا معلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 186/506/2کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اُس کو سیل کر دیا ۔ادھر تلہ گنگ پریس کلب ،الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن ،تحصیل پریس کلب تلہ گنگ ،لاوہ پریس کلب تلہ گنگ ،ریجنل یونین آف جرنلسٹ ضلع چکوال کے ہنگامی اجلاس الگ الگ منعقد ہوئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے صحافی کے دفتر پر غیر قانونی چھاپے اور کلینک کو سیل کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی ۔تلہ گنگ پریس کلب و الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن نے منگل کے روز دو بجے دن جی پی او چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کو اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے24گھنٹوں کی مہلت دی ۔


Unknown

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet nostrum imperdiet appellantur appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.



0 comments:

Post a Comment

Social Time

Facebook
Like Us
Google Plus
Follow Us
Twitter
Follow Us
Pinterest
Follow Us

Subscribe to our newsletter

(Get fresh updates in your inbox. Unsubscribe at anytime)